hookup by tinder hookup lynchburg va best hookup subredduts gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں 2 گھنٹے کے دوران 3 مقامات پر ریلوے حادثات، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

صوبہ سندھ میں تین مختلف مقامات پر بیک وقت تین ریلوے حادثات کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 ریلوے حکام کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا ہے، ریلوے عملے کی حاضر دماغی سے کراچی ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی۔

حیدرآباد اور ٹنڈوآدم کے درمیان ریلوے اسٹیشن ڈیتھا میں ریلوے لائن ٹوٹی ہوئی تھی، گینگ مین کی جانب سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی اطلاع پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہوئی۔

 سکھر میں روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک انجن پٹری سے اترگیا۔ ٹنڈو مستی خان ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔ مال گاڑی کی بوگی اترنے کے نتیجے میں کراچی سے اندرون ملک جانے والا ٹریک متاثر ہوا۔

 دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریلوے ٹریفک کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی، پٹری سے اترنے والی بوگی کی مال گاڑی کراچی آ رہی تھی۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق روہڑی اور ٹنڈو مستی خان حادثات کے مقامات پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مختلف مقامات پر رکی ہوئی ٹرینوں کو رواں رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.