لیزا اسٹالیکر کو فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی صدر مقرر کردیا گیا۔
آسٹریلیا کی سابق کپتان کھلاڑیوں کی عالمی باڈی میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان لیزا اسٹالیکر کا انتخاب سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں منعقدہ فیکا ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
لیزا سے پہلے اس عہدے پر جنوبی افریقہ کے سابق بیٹر بیری رچرڈز، ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر جمی ایڈمز اور حال ہی میں انگلینڈ کے سابق بیٹر وکرم سولنکی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
42 سالہ اسٹالیکر نے 187 بین الاقوامی میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فیکا کا صدر بننا اعزاز ہے جس کے لیے وہ پرجوش ہیں۔
وہ اپنی ممبر پلیئرز ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کی جانب سے کام کرنے کی منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرکے اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ تمام کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔
Comments are closed.