بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ایس ایچ او اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث نکلا، انکوائری کا آغاز

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کا ایس ایچ او ہی نوجوان کے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلا، کراچی پولیس چیف کے حکم پر اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی میں تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں اغوا برائے تاوان کی نیت سے لائے گئے نوجوان کو افسران کی مداخلت کے بعد بازیاب کروالیا گیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او نیو کراچی انڈسڑیل ایریا کو معطل کردیا ہے۔

پولیس چیف نے ایس ایچ او افتخار آرائیں کے رینک میں بھی تنزلی کردی جبکہ معطل ایس ایچ او کو گارڈن ہیڈ کواٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل علاقے سے ایک نوجوان لاپتہ ہوا تھا، جس کی ابتدائی انکوائری میں معلوم ہوا کہ نوجوان ایس ایچ او کے بیٹر عامر عرف شاہ جی کے پاس ہے۔

اہلکار نے نوجوان کی رہائی کے عوض اہلخانہ سے لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق عدیل نامی اس مغوی نوجوان کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

ایس ایچ او نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا جسے عہدے سے ہٹا کر انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.