curvy hookup edelman hookup edf8329we hookup Millerton hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اہم اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس کے بجائے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کو بریفنگ دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارلیمانی کمیٹی تشکیل نہ ہونے کے باعث پرانی کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض تاحال پارلیمانی کمیٹی کے رکن نہیں ہیں، اسمبلی ویب سائٹ پر جاری لسٹ کے مطابق راجہ ریاض سلامتی کمیٹی کے رکن نہیں۔

پرانی 29 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی رکن نہیں ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نشاندہی ہونے پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو پارلیمانی کمیٹی کا رکن بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے حکومت اور اپوزیشن کے کل 29 ارکان ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید، شاہ محمود قریشی تاحال پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے رکن ہیں۔

امیر حیدر ہوتی، اسعد محمود، شہباز شریف، طارق بشیر چیمہ بھی پارلیمانی سلامتی کمیٹی ارکان ہیں۔

غوث بخش مہر، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، اختر مینگل کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

انوار الحق کاکڑ، خالد مگسی، اعظم نذیر تارڑ اور دلاور خان پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر ہدایت اللّٰہ اور کامل علی آغا پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے ارکان ہیں۔

مولانا عبدالغفورحیدری، شیری رحمان، اعظم سواتی، محمد قاسم، طاہر بزنجو، مشتاق احمد خان، سینیٹر شفیق ترین، فیصل سبزواری، سید مظفر حسین اور یوسف رضا گیلانی بھی بدستور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے رکن ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.