آسٹریا میں حکومت نے بڑھتے کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن اور کورونا ویکسینیشن لازمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شالن برگ کے مطابق آسٹریا میں پیر سے دس روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جو 20 روز تک بھی جاری رہ سکتا ہے جبکہ ملک میں ویکسینیشن اگلے سال یکم فروری سے لازمی کر دی جائے گی۔
لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو گھروں سے بلا ضرورت نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، آسٹریا میں رواں ہفتے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔
لاک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد آسٹریا کورونا لاک ڈاؤن دوبارہ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
آسٹریا میں جمعرات کو کورونا کے ریکارڈ 15 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ ملک میں 66 فیصد آبادی کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
Comments are closed.