آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں ایک کار کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
آزاد کشمیر پولیس کے مطابق کار کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار نکیال سے کوٹلی جا رہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
جاں بحق افراد کا تعلق نکیال کے نواحی گاؤں موہڑہ نارہ سے تھا، جن کی لاشیں اور 1 زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.