گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی ہے آزاد کشمیر میں بھی جیت ہماری ہی ہوگی۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے میاں انس اسلم ڈولہ نے ملاقات کی جس میں گورنر نے میاں انس کو ایڈوائزر یوتھ افیئر مقرر کردیا۔
اس موقع ہر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عمران خان اپنی اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے مخالفین کے جلسوں سے کوئی فر ق نہیں پڑے گا۔
چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام ملکی ترقی کے لیے حکومت کا ایک اور مثالی منصوبہ ہے۔
Comments are closed.