آزاد کشمیر میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کی انتخابی مہم شہریوں کے لئے سکون اور ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن گئی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ برقیات کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر کے 4 روزہ دورے کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
میرپور ڈویژن میں ان دنوں موسم گرم ہے ایسے میں شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کادروانیہ 12،12گھنٹوں تک جاپہنچا ہے لیکن محکمہ برقیات کو یکم جولائی سے 4جولائی تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت ملی ہے۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے محکمہ برقیات کو خطوط ارسال کئے گئے ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور یکم جولائی سے 4 جولائی تک میرپور ڈویژن کے دورے پر ہیں جہاں وہ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ایسے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنایا جائے ۔
چاردن تک لوڈ شیڈنگ سے نجات ملنے پر علاقے کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
واضح رہے کہ علی امین آج چڑھوئی اورکھڑی شریف میں جلسوں سےخطاب کریں گے۔
Comments are closed.