وزیراعظم آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے، پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات کے بعد عمران خان نے فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودنے ملاقات کی، جس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو علی امین گنڈا پور اور سلطان محمود نے آزاد کشمیر کے الیکشن اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر بریفنگ دی ۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدواروں کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 12 جولائی کو میرپور میں، 18 جولائی کو باغ میں اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
علی امین گنڈا پور اور بیرسلطان محمود نے ملاقات کے بعد کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
Comments are closed.