آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 100بستر کے اسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔
فوجی فاؤنڈیشن آمد پر ایم ڈی اور سی ای او وقار احمد ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے معیاری خدمات کیلئے فوجی فاونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا، فاونڈیشن سے مستفید ہونےوالے 80فیصد مریض شہدا اورغازیوں کے لواحقین ہیں۔
فوجی فاونڈیشن کے رفاہی کاموں سے 90 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.