آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رانگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اس ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں پشرفت سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں کورونا کے خلاف جنگ میں چین کے کردار پر اظہار تشکر کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.