بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے  ملاقات کے موقع پر زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.