آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی نمائندہ خصوصی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.