وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر آئی ٹی برآمدات میں 234 ملین ڈالرز کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ برآمدات کا حجم 830 ملین ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 596 ملین ڈالرز تھا۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات کی شرح نمو 39 اعشاریہ 26 فیصد رہی، آئی ٹی کی نیٹ ایکسپورٹ 75 اعشاریہ 9 فیصد کے ساتھ 630 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔
امین الحق نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران 70 اعشاریہ 97 فیصد کے ساتھ یہ حجم 423 ملین ڈالرز تھا۔
Comments are closed.