بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی کی جانب سے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دی ہیں جس پر یکم اکتوبر سے عمل ہو گا۔

آئی سی سی نے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی مستقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق بیٹر کے کیچ آؤٹ ہونے پر نیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنے والے بیٹر کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.