بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی رینکنگ، محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، پاکستان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.