hookup Middle Island hookup que significa what is the best gay hookup app whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کو نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں، ذرائع

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے ایس ڈی آر کوٹے کے تحت فنڈز حاصل کر سکتا ہے۔

سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے، ایسی مثالیں ماضی میں موجود ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے، پاکستان کو وعدے کے مطابق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، شرائط پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

نیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے، نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا، فروری 2022ء کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا، اصلاحات میں 3 ماہ کی تاخیر سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ گورننس میں بہتری کے لیے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا ضروری ہے، صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید مؤثر بنانا ہوگا، پاکستان بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی دے سکتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی اور بیرونی مالیاتی دباؤ ایک عالمی مسئلہ ہے، آئی ایم ایف مختلف ملکوں کی معیشت میں استحکام کے بعد چلا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.