وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔
واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.