ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1 ڈالر 245 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 239 روپے 94 پیسے کا ہو چکا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 244 روپے کا ہو گیا تھا۔
آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40296 ہو گیا ہے۔
Comments are closed.