بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچے جیسے نظر آنیوالے 27 سالہ نوجوان کو ملازمت ملنے میں دشواری

27 سالہ چینی شخص کا کہنا ہے کہ اسے نوکری نہیں مل رہی کیونکہ وہ ایک بچہ لگتا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے ماؤ شینگ کا قد چھوٹا اور بچکانہ شکل کا ہے، انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وہ نظر آرہے ہیں وہ ان کی زندگی کا سنگین مسئلہ ثابت ہو رہا ہے۔

27 سالہ نوجوان نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی مالی مدد نہیں کر سکتا کیونکہ اسے کام نہیں مل رہا۔ 

ماؤ نے کہا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ کام کی تلاش میں نکلا تھا جسے جلدی سے کام مل گیا لیکن اسے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

اس کی ماں کی دوبارہ شادی کے بعد، اس کے والد کو فالج کا دورہ پڑا جبکہ وہ اپنے والد کے لیے واحد کمانے والا ہے۔

ماؤ کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو اُنہیں کئی جگہوں سے ملازمت کی پیشکش ہوئی جس کے بعد وہ اب خوش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.