بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں بھی مکمل

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بیرون ملک سے آئے حجاج کی واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے آئے7 لاکھ سے زائد حجاج فریضہ حج ادا کرکے اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ حجاج کرام کی روانگی آج رات مکمل ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق ماہ ذی الحج کے آخری جمعے میں مسجد الحرام و مسجد نبویﷺ میں دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز سے نیا ہجری سال شروع ہوگا۔ نئے ہجری سال کے آغاز پر ہفتے کے روز غلاف کعبہ کی تبدیلی ہوگی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں، اس کارخیر میں 200 سے زائد ماہرین وکارکنان حصہ لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.