وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اومی کرون سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ڈاؤ میڈیکل اوجھا کیمپس آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی نئی قسم سے متعلق حفاظتی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ دو ویکسین کا ڈوز لگوانے والوں پر اومی کرون کا اثر کم ہوگا، ویکسینیٹرز کی بلیک میلنگ میں ہم نہیں آئیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسینیٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرچکے ہیں، مزید جائز مطالبات پر بھی غور کریں گے، چانڈکا میڈیکل کالج واقعے پر تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.