بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چٹاگانگ ٹیسٹ: جیت کے بعد حسن علی کا پہلا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

حسن علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چند مناظر شیئر کیے ہیں۔

فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! ہم نے ٹیسٹ سیریز کی پہلی جیت اپنے نام کی۔‘

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اب ہمارا اگلا پڑاؤ ڈھاکہ میں ہوگا۔‘

حسن علی نے مزید کہا کہ ’پاکستان زندہ باد رہے ہمیشہ۔‘

چٹا گانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللّہ شفیق شاندار اننگز کھیلنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت کے باوجود بھی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی خواہش ادھوری رہ گئی۔

قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.