بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ   ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 ارب ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں اور چاول کی 9ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مجال ہے کوئی اچھی خبر ہمارے میڈیا پر آجائے۔ لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.