بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی 20، قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

انگلینڈ کے خلاف میچ میں ایشیا کپ فائنل ہارنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

محمد رضوان کو آرام دے کر محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیے جانے امکان ہے جبکہ شان مسعود اور بابر اعظم اوپننگ کرنے کے لیے آسکتے ہیں۔

بیٹنگ لائن اپ میں افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی کے ساتھ محمد نواز اور شاداب خان بھی ہوں گے۔

سری لنکا کے سابق کھلاڑی مہیلا جے وردنے کا کہنا ہےکہ میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم ایک کوالٹی پلیئر ہے۔

پیس اٹیکرز میں حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین ذمہ داری نبھائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.