بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہزادی شارلیٹ کی معصومیت نے مداحوں کے دل جیت لیے

پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز ولیم اینڈ کیتھرین مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلٹ نے ملکہ کی آخری رسومات کے دوران اپنی معصومیت سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات سے شہزادی شارلیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں شہزادی شارلیٹ اپنے بڑے بھائی شہزادہ جارج کو یہ نصیحت کرتے نظر آرہی ہیں کہ جب پردادی کا تابوت سامنے سے گزرے گا تو آپ کو اپنا سر جُھکانا ہے۔

دوسری جانب، شہزادہ جارج بھی اپنی بہن کی بات غور سے سنتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور شہزادی شارلیٹ کے مہذب اور معصومانہ انداز کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.