بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

’انڈے والا برگر‘ کے بعد اب کس برگر کا چرچا ہو رہا ہے؟

بھارت میں ایک بن کباب بنانے والے کا سوشل میڈیا پر ان دنوں خوب چرچا ہورہا ہے، جو نت نئے آئیڈیاز کے ساتھ بن کباب پیش کرنے میں مصروف عمل ہے۔

بدلتے دور کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں مقابلہ سخت سے سخت تر ہوتا جا رہا ہے۔

ایسے میں ہرکوئی اپنا کاروبار چمکانے کے لیے نت نئے امتزاج پیش کرکے کسٹمرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے کوشاں ہے لیکن ہر کوئی کسٹمرز کا دل جیت لے ایسا ممکن نہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ’برگر‘ بن کباب بنانے والے کا چرچا ہے جو گلاب جام سے بن کباب بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اس بن کباب بنانے والے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر مختلف میمز بنائے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے بن کباب والے کے ہاتھ جوڑتے ہوئے اپیل کی کہ ’ایسا تو نہ کرو، پلیز‘

جبکہ ایک صارف نے پوچھا کہ ’کون ہیں یہ لوگ ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.