بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہلِخانہ وزیر داخلہ کے سامنے غم سے نڈھال

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے رانا ثناء اللّٰہ کو لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی فیملیز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے کہا کہ ہمارے پیارے کئی برسوں سے لاپتہ ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں، مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے، ہمارے پیارے لوٹائےجائیں۔

خالد مقبول اور وسیم اختر نے لاپتہ کارکنان سے متعلق راناثناء اللّٰہ کو آگاہ کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.