بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ چھوڑ کر کھلاڑی انڈور گیمز کھیلنے لگے

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے آج پریکٹس سیشن تو منسوخ کردیے البتہ کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور گیمز میں بھی حصہ لیا۔ کپتان بابر اعظم ہر کھیل میں پیش پیش رہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن منسوخ کردیے۔ آرام تو کیا لیکن شام میں ہوٹل میں پاکستانی کرکٹرز ٹینس کھیلنے کورٹ میں اتر گئے۔

بابر اعظم، محمد حارث اور محمد حسنین نے ٹینس کھیلی جبکہ حارث رؤف چیئر امپائر بن کر بیٹھ گئے ٹینس کے دوران کھلاڑی ہلہ گلہ کرتے بھی نظر آئے۔

ہوٹل میں لگی ورچوئل گالف میں بھی کپتان بابر اعظم ایکشن میں رہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی بھی ورچوئل گالف میں مصروف نظر آئے۔

پول ٹیبل پر بھی کھلاڑی ایکشن میں رہے جبکہ ٹیبل ٹینس میں بھی خوب رنگ جمایا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ کے بھی تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے پانچ بجے کھول دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.