بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے متعدد ریجن میں ریفرنڈم کا اعلان

ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے متعدد ریجن نے روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے،ریفرنڈم پر ووٹنگ 23 سے 27 ستمبر کے دوران ہوگی۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

ڈونباس کے ڈونیسٹک اور لوگانسک ریجن میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا،جس کے بعد خیرسون ریجن اور زاپوریژیا ریجن نے بھی روس سے الحاق کرنے کیلئے ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے.

کیف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈھونگ ووٹ بے معنی ہیں اور روس کی طرف سے لاحق خطرات کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.