بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سترہ سال کے بعد آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔

انگلش ٹیم لندن سے براستہ دبئی پاکستان پہنچے گی بعد ازاں کھلاڑی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔

سیریز کے بقیہ تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.