جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹر بینک: ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغازمیں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 22 پیسے کا تھا۔

کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 315 پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 486 پر آ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.