جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گزشتہ برس اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی رقم بھیجی؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2023ء کی ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردیں۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2 ارب 38 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 57 کروڑ 76 لاکھ جبکہ متحدہ عرب امارات سے دسمبر میں 41 کروڑ 92 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے  گئے۔

برطانیہ سے 36 کروڑ، یورپی یونین سے 28 اور امریکا سے 26 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 13 ارب 43 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ مالی سال 2023ء کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 14 ارب 41 کروڑ ڈالرز تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ورکرز ترسیلات 6.8 فیصد کم رہیں، جولائی سے دسمبر کی اوسط ماہانہ ورکرز ترسیلات 2.23 ارب ڈالرز رہیں۔

چھ ماہ میں سعودی عرب سے 3.25 ارب ڈالر موصول ہوئے، ان چھ مہینوں میں سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات 8.9 فیصد کم رہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے چھ مہینوں میں ورکرز ترسیلات 11 فیصد کم ہوکر 2.32 ارب ڈالرز رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.