بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیشنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز، فلسطین کا خیرمقدم

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، فلسطین نے کرمنل کورٹ کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکا اور اسرائیل، فلسطین کے جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں تحقیقات کے شدید مخالف رہے ہیں۔

عالمی جرائم عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودا (Fatou Bensouda) کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقات میں عدالت کے دائرہ اختیار میں آنے والے جرائم کا احاطہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 2014 سے ہونے والےجنگی جرائم کی تحقیقات کی جائیں گی، عالمی عدالت میں فلسطین کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی اسرائیل اور امریکا نے شدید مخالفت کی تھی۔

فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حصول انصاف کے لیے فلسطینیوں کو اس اقدام کا طویل عرصے سے انتظار تھا، یہ اقدام امن کے لیے ناگزیر حیثیت کا حامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.