بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

انٹرنیشنل ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر عبداللّٰہ شفیق کی تین درجے تنزلی کے بعد 18 ویں پوزیشن ہوگئی ہے جبکہ محمد رضوان کی چار درجے تنزلی کے بعد رینکنگ21 ویں ہوگئی ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ تعریف کو اپنے سر اور تنقید کو دل میں نہ جانے دیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کا پہلا رینکنگ میں 60 واں نمبر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.