بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹربینک میں ڈالر 240 روپے کا ہو گیا

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 240 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 92 پیسے مہنگا ہو کر 239 روپے 94 پیسے کا ہو چکا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 244 روپے کا ہو گیا تھا۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام نے امریکی ڈالر کو آسمان پر پہنچا دیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 19 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40296 ہو گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.