جمعہ 21؍شوال المکرم 1444ھ12؍مئی 2023ء

انٹربنک میں ڈالر 14 روپے سستا ہوگیا

گزشتہ 2 روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر آج تیزی سے نیچے آیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 14 روپےسستا ہونے کے بعد 284 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 332 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.