اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ)کی رکنیت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کی۔ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی)کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیں گے۔
ٹوئٹر پر انوار الحق کاکڑ نے لکھا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے طور پر مجھے جو بنیادی ذمہ داری سونپی گئی تھی، میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی اپنی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
Owing to the fundamental responsibility conferred upon me as the caretaker Prime Minister, I have decided to surrender my membership of the Balochistan Awami Party (BAP) and relinquish my Senate position. Prayers requested from everyone.
— Senator Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 13, 2023
انوار الحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے،حلف برداری کے بعد نگران کابینہ کا فیصلہ کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ( بی این پی، ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کے تقرر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو خط لکھ دیا۔
Comments are closed.