ہفتہ 3؍رمضان المبارک 1444ھ25؍مارچ 2023ء

انسداد دہشت گردی عدالت سے عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی  تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

سابق وزیرِ اعظم عمران خان تین مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 4 اپریل تک ضمانت منظور  کی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر  نے عمران خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شامل تفتیش ہونا ہے اور ایک ایک لاکھ کا مچلکہ دینا ہے۔

جج اعجاز احمد بٹر نے کہا کہ کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا۔

عمران خان نے جج اعجاز احمد بٹر کو جواب دیتے ہوئے کہا ’جی سر‘۔

اس سے قبل عمران خان نے لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گری عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ  شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں تین مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت، جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.