جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انرجی مسائل کسی حکومت کو گرا اور اٹھا سکتے ہیں، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ انرجی کے مسائل کسی حکومت کو گرا بھی سکتےہیں اور اٹھا بھی سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں انرجی سیمینار سے خطاب میں پلوشہ خان نے کہا کہ میں نے سینیٹ میں انوائرمنٹ سے متعلق بہت بل جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انرجی کے مسئلے کا تمام سیاسی پارٹیوں کو ادراک ہے، عام آدمی پر بوجھ ڈالنا ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہر پارلیمنٹیرین کو انرجی کے مسائل کا علم نہیں ہے، پارلیمنٹیرین کے لیے انرجی سے متعلق ورکشاپ رکھنی چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو سولر سسٹم کے لیے قرضہ دیا جانا چاہیے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ آبادی میں اضافہ ہے۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ ہم نے درختوں کی کٹائی کی، جس سے ماحول پر برے اثرات ہو رہے ہیں، آنے والے دنوں میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ دیکھ رہی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.