جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دبئی: نگراں وزیراعظم سے ڈچ ہم منصب کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دبئی میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے ملاقات کی۔ 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی یہ ملاقات 28ویں کانفرنس آف پارٹیز کے دوران ہوئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات تھی۔ 

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ افغانستان کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

نگراں وزیراعظم نے کاپ 28 سے متعلق بہتر نتائج کی امید کا اظہار کیا۔ دونوں سربراہان نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد اور دی ہیگ میں ہونے والی تقریبات کو سراہا۔ 

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کو باہمی دلچسپی کے امور پر ملکر کام کرنا چاہیے۔ 

نگراں وزیراعظم نے اس موقع پر ڈچ کمپنیوں کو زراعت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کم کاربن خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کا شکار ہے۔ 

انہوں نے  نیدرلینڈز کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.