پیر29؍ربیع الاول 1445ھ16؍اکتوبر 2023ء

انجکشن سے بینائی جانے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی

انجکشن سے شوگر کے مریضوں کی بینائی جانے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی۔

پنجاب کے نگراں وزیر صحت جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ انجکشن ٹھیک تھا، ری پیکجنگ ٹھیک نہیں تھی، کولڈچین بھی برقرار نہیں رکھی گئی۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ جعلی انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے

انہوں نے کہا کہ معاملے پر انجکشن بنانے والی کمپنی کو غلط کہنا ٹھیک نہیں، انجکشن کینسر کے مریضوں کے لیے 20 سال سے استعمال ہو رہا ہے، آنکھوں کے انفیکشن کے بعد دوا کا جو اسٹاک روکا گیا تھا اسے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر معیاری انجکشن سے متعدد مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی تھی۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ جعلی انجکشن سے شوگر کے مریضوں کی آنکھوں کے پردے متاثر ہوئے جبکہ انفیکشن سے 12 افراد کی بینائی ضائع ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.