چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ امید ہے ایک، دو دن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہوجائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے ہیں، امید ہے ایک دو دن میں ان کی ضمانت ہوجائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے اس کیس میں وزارت خارجہ مدعی نہیں ہے، سائفر کیس سزائے موت نہ ہی عمر قید کا مقدمہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سائفر کا معاملہ کابینہ، 2 دفعہ سیکیورٹی کمیٹی اور سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔
Comments are closed.