امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گوانتانا موبے امریکی فوجی جیل میں 40 کے قریب قیدی موجود ہیں لیکن تاحال انہیں کورونا ویکسین نہیں دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان نے رواں ہفتے گوانتانا موبے کے قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا تھا تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے بیان پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ گوانتانا موبے میں کسی بھی قیدی کو کورونا ویکسین فی الحال نہیں دی گئی جبکہ پنٹاگون نے گوانتانا موبے جیل میں قیدیوں کو کورونا ویکسین دینے کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گوانتانا موبے جیل میں خالد شیخ کے علاوہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ معازحمزہ اور نائن الیون حملے کا منصوبہ ساز خالد شیخ بھی قید ہے۔
The post امریکی گوانتانا موبے جیل میں قیدیوں کو ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.