بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے چین جائیں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دو روزہ دورے پر اس ہفتے چین جائیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کے مجوزہ دورہ چین سے قبل دونوں وزرا کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں ہونا تھی جو معطل کردی گئی تھی۔

انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.