امریکا کے صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے جرم میں گرفتار تمام ملزمان کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد صرف بھنگ برآمد ہونے کی وجہ سے مجرم ٹھہرائے گئے، نتیجتاً انہیں ملازمتیں نہیں ملتیں، گھر اور تعلیمی مواقع بھی میسر نہیں آتے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ میری عام معافی سے یہ بوجھ ختم ہوجائے گا، ان کا کہنا تھا کہ میں تمام گورنرز کو ہدایت دیتا ہوں کہ بھنگ برآمد ہونے کے ملزمان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو صرف اس لیے جیل میں نہیں ہونا چاہیے کہ اس سے بھنگ برآمد ہوئی۔
صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم بھنگ کو بھی ہیروئن کی طرح کا نشہ سمجھتے ہیں، یہ قابل تعجب بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل کو ہدایت دے رہا ہوں کہ وفاقی قانون میں بھنگ کے استعمال پر قانون سازی کا جائزہ لیا جائے۔
Comments are closed.