بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفیر کو کس پاکستانی بلے باز کی بیٹنگ پسند؟

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو کس پاکستانی بلے باز کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے؟ اس حوالے سے انہوں نے اپنے حالیہ دورہ قذافی اسٹیڈیم کے دوران بتادیا۔ 

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں میچ کو دیکھنے پہنچے۔ 

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے علاوہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی میچ دیکھنے والوں میں شامل رہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ محمد رضوان کی بیٹنگ دیکھ کر مزہ آتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر میزبانی کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے تمام ممالک کو قریب لانے میں امریکا بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.