بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو روس میں حملوں سے متعلق وارننگ

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی سے متعلق ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو حملوں سے متعلق وارننگ دے دی۔

ماسکو میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یوکرین سرحد کے ساتھ روس کے شہری علاقوں میں بھی حملوں کا خدشہ ہے۔ شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو اسٹیشن پر حملے ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ میں حملوں کا خطرہ ہے۔ امریکی شہری عوامی مقامات پر غیرضروری جانے سے گریز کریں۔

امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ روس میں امریکی شہری انخلا کی منصوبہ بندی کریں، امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.