بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی سے رقم مانگنے والے جیمز فاکنر عادی مجرم نکلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو دھوکا دینے اور اضافی پیسے مانگنے والے کرکٹر جیمز فاکنر عادی مجرم نکلے۔

اس سے قبل بھی وہ مختلف اسکینڈلز کی زد میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں سخت تنقید، جرمانے اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جیمز فاکنر نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپنی ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا تھا۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر انہیں 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا تھا۔

اس کے علاوہ جیمز فاکنر گزشتہ برس بگ بیش لیگ میں اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز سے کم معاوضہ ملنے کا بھی رونا روتے رہے اور اپنی ہی ٹیم کو برا بھلا بھی کہا۔

واضح رہے کہ پی سی بی سے تنازع کے بعد جیمز فاکنر نے اپنے آسٹریلیوی ایجنٹ کو بھی فارغ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.