چیئرمین امریکی ایوان نمائندگان خارجہ امور کمیٹی گریگوری میکس نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے ملاقات کی ہے۔ کانگریس مین گریگوری میکس اس موقع پر علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس موقع پر ذیلی کمیٹی ایشیا کے چیئرمین کانگریس مین ایمی بیرا بھی موجود تھے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے امریکی کانگریس کے وفد کو افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت سے آگاہ کیا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس نے کابل سے امریکی و دیگر شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ بھرپور معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
کانگریس مین نے پاکستان، امریکا دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔
Comments are closed.